4 اپریل 2013 - 19:30

شہدائے سانحہ چلاس کی پہلی برسی کا مرکزی پروگرام اتوار 7 اپریل کو اسکردو بلتستان میں انجمن امامیہ بلتستان اور خانوادہ شہدا کے زیر اہتمام منعقد ہورہا ہے۔

ابنا: صوبائی صدر شیعہ علما کونسل و انجمن امامیہ بلتستان کے صدر مولانا آغا سید محمد عباس رضوی نے گلگت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہدائے سانحہ چلاس کی پہلی برسی کا مرکزی پروگرام اتوار 7 اپریل کو اسکردو بلتستان میں انجمن امامیہ بلتستان اور خانوادہ شہدا کے زیر اہتمام منعقد ہورہا ہے۔ پروگرام میں ملک بھر سے علما کرام اور مختلف شیعہ تنظیموں کے عہدیداران سمیت علاقہ گلگت بلتستان بھر سے مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی رہنما شریک ہونگے۔اس موقع پر انہوں نے ایک سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود گلگت بلتستان کی تاریخ کے اس بدترین اور دالخراش سانحے میں ملوث مکرو چہروں کو بے نقاب نہ کرنے پر اپنے شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہدا کی برسی کے پروگرام میں علما و عمائدین سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے ملت جعفریہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲